Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185118
Published : 17/1/2017 20:0

ہلدی ٹی بی کے علاج میں مؤثر:طبی ماہرین

ماہرین کے مطابق ہلدی کو رنگ دینے والا کیمیکل ہی ٹی بی کے جراثیم کو مؤثر طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہلدی میں پایا جانے والا سرکیومن ایک خاص جزو ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس خواص رکھتا ہے اور یہ ٹی بی کے بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


ولایت پورٹل:
پوری دنیا میں ٹی بی کا بیکٹیریا«مائیکوبیکٹیریم ٹیوبرکلوسس»تیزی سے تبدیل ہوکر اہم ترین دواؤں سے بھی ختم نہیں ہورہا اور ہر سال پوری دنیا میں 10 سے 15 لاکھ افراد کو ہلاک کررہا ہے لیکن اب چین اور امریکا کے ماہرین نے کہا ہے کہ سخت جان ٹی بی کا علاج آپ کے باورچی خانے میں موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق ہلدی کو رنگ دینے والا کیمیکل ہی ٹی بی کے جراثیم کو مؤثر طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہلدی میں پایا جانے والا سرکیومن ایک خاص جزو ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس خواص رکھتا ہے اور یہ ٹی بی کے بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،امریکا میں ڈینور ویٹرن افیئرز میڈیکل سینٹر نے دریافت کیا ہے کہ سرکیومِن کامیابی سے خلیات میں ٹی بی کا بیکٹیریا ختم کرسکتا ہے جب کہ اس دریافت سے ٹی بی کی نئی اور بہتر دوا بنانے میں مدد مل سکے گی،میڈیکل سینٹر پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سرکیومن انسانی خلیات میں ٹی بی پھیلنے سے روکتا ہے۔
sehar.pk


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15