Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185122
Published : 18/1/2017 15:51

عراق میں داعش کےنام پرعام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے امریکی اتحاد

عراق میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کا سلسلہ جاری ہے-


ولایت پورٹل:عراقی ذرائع کے مطابق مغربی موصل کے شفاء محلے میں ایک تعزیتی پروگرام پر داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے ہوائی حملے میں آٹھ عراقی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں - عراق کے ایک فوجی عہدیدار احمد الجبوری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد اس حملے میں مارے گئے ہیں وہ عراق کے ایک ممبر پارلیمنٹ فارس السنجری کے رشتہ دار کی موت کی تعزیت پیش کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے- امریکہ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غلطی سے انجام پایا ہے,ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش کے ایک گروہ کے عناصر جو موصل کے مغربی ساحلی علاقے سے فرار کر رہے تھے ، عراقی فوج کے حملوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے،شفق نیوز ویب سائٹ نے نینوا آپریشن کے کمانڈرعبدالامیر یاراللہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج کے ایک دستے نے موصل کے الرشیدیہ علاقے سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے داعش کے عناصر کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے،دوسری جانب بغداد آپریشن کے کمانڈر سعد معن نے کہا ہے کہ الدورہ کے علاقے میں بم نصب شدہ ایک کار میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب بم ڈسپوزل عملہ بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا - اس واقعے میں بم ڈسپوزل عملے کے دو ماہرین جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے- جنوبی بغداد کے ابو دشیر علاقے میں بھی  ہونے والے کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے –
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15