Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185125
Published : 18/1/2017 16:59

عراق اور افغانستان پرحملہ امریکہ کی تاریخی غلطی تھی:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان پر قبضے کو امریکہ کا بدترین فیصلہ قرار دے دیا ہے۔


ولایت پورٹل:برطانوی جریدے دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عراق اور افغانستان میں مداخلت امریکہ کی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا،ٹرمپ نے شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کا بھی ذکر کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کے دولت مند ساحلی ملکوں کو محفوظ علاقوں کے قیام کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے،دوسری جانب اخبار بوسٹن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد ایشیا سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیوں کااشارہ دیا ہے تاہم وہ شمالی کوریا، ہندوستان اور پاکستان سے متعلق پالیسی میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے،واضح رہے کہ ایک حالیہ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے غیرمقبول نومنتخب صدر بن گئے ہیں،اے بی سی کے سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ 4 دہائیوں میں غیرمقبول ترین صدر ہوں گے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23