Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185129
Published : 18/1/2017 18:56

روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوزمظالم ہورہےہیں ہمارے ملک میں:میانمارکا انسانی حقوق نیٹ ورک

میانمار میں انسانی حقوق کے نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی مہاجر قرار دیئے جانے کو ایک بڑا سیاسی فریب قرار دیا ہے-
ولایت پورٹل
:انسانی حقوق نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کیاؤ وین نے بدھ کو ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے اصلی وطن پر بدھشٹوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور انھیں غیرقانونی مہاجر کہنا ایک بڑا سیاسی فریب ہے- کیاؤ وین نے مزید کہا کہ میانمار کی وزیرخارجہ آنگ سان سوچی ، اہم کردار ادا کرسکتی ہیں اور انھیں سیاسی لحاظ سے میانمار کے معاشرے کے حالات میں اعتدال پیدا کرنا چاہئے- اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ ، جمعرات کو ملیشیا کے دارالحکومت کوالالامپور میں ایک اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لیں گے،اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف بھی شرکت کریں گے,حکومت میانمار اس ملک کے روہنگیا مسلمانوں کو کسی طرح کے شہری حقوق حتی شہریت دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہے - میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی آبادی تیرہ لاکھ سے زیادہ ہے،اقوام متحدہ نے جون دوہزار سولہ کے اواخر میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے متعدد حقوق کی پامالی ، انسانیت کے خلاف جرم ہو سکتی ہے،صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند بودھشٹوں کے مظالم اور وحشتناک تشدد میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے اور عالمی سطح پر احتجاج کے باوجود میانمار کی حکومت پرتشدد اقدامات کو روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے -
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15