Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185136
Published : 19/1/2017 15:54

تہران کے پلاسکو تجارتی مرکز میں شدید آتشزدگی؛لمحوں میں15منزلہ عمارت زمین بوس

تہران کے مرکزی علاقے میں پلاسکو تجارتی مرکز شدید آتشزدگی کے نتیجے میں پوری طرح زمین بوس ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:تہران کے مرکز اور تجارتی علاقے میں واقع15منزلہ پلاسکو تجارتی مرکز میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی،آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فائربریگیڈ کی دو سو سے زیادہ گاڑیوں، عملے کے افراد اور امدادی کارکنوں کی کوششوں کے باوجود  آگ پر قابو نہیں  پایا جاسکا اور چند گھنٹے تک آگ میں جھلسنے کے بعد پوری عمارت زمیں بوس ہوگئی - بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے فورا بعد ہی عمارت کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا،کہا جارہا ہے کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ تیس افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو بیشتر فائر بریگیڈ کے عملے کے افراد اور امدادی کارکن ہیں  - مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکوہ  تجارتی مرکز کے پاس واقع دو غیرملکی سفارتخانوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے - پلاسکو تجارتی مرکز پوشاک اور ملبوسات کا ایک اہم مرکز شمارہوتا تھا یہ عمارت 54 سال پرانی تھی - مقامی حکام نے آتشزدگی کے حادثے میں ہرقسم کی تخریبی کارروائی کے امکان کو مسترد کردیا ہے –
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20