Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185143
Published : 19/1/2017 17:37

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس اور ٹرک میں خطرناک ٹکر

ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 طلبا ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔


ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع نے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 طلبا ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسکول بس  ہندوستانی شہر دیواریہ سے نئی دہلی جا رہی تھی کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع اتاہ میں ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 طلبا ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ دھند معلوم ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسکول بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جب کہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد طلبا کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23