Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185145
Published : 19/1/2017 18:19

امام عصر (عج) کی حکومت کیسی ہوگی؟(۱)

آپ کے پاس تمام انبیاء و اولیاء کی میراث ہوگی،لباس ابراہیم ، عصائے موسیٰ، انگشتری سلیمان، پیغمبر اسلام(ص)، کی زرہ عمامہ و نعلین و لباس،اور ذوالفقار حیدر کرار ۔ اور جب سید حسنی آپ سے دلالت ِ امامت کا مطالبہ کریں گے تو آپ ان تمام تبرکات کو پیش کر دیں گے۔


ولایت پورٹل:
ابتداءِ ظہور میں آپ کا طریقہٴ کار وہی ہوگا جو ابتداء ِ بعثت میں رسول اکرم (ص)کا طریقہٴ کار تھا اس لیے کہ آپ کے دور تک اسلام اس قدر مسخ ہو چکا ہوگا کہ گویا از سر نو اسلام کی تبلیغ کرنا ہوگی اور جدید ترین نظام کے بارے میں شدید ترین مواخذہ نہیں ہو سکتا ہے،خود رسول اکرم (ص)نے فرمایا ہے کہ اسلام ابتداء میں بھی غریب تھا اور آخر میں بھی غریب ہو جائے گا۔
۲۔ آپ کے فیصلے جناب داؤد کی طرح ذاتی علم کی بنیاد پر ہوں گے اور آپ گواہ اور بینہ کے محتاج نہ ہوں گے،آپ لوگوں کی شکل دیکھ کر ان کے جرائم کااندازہ کر لیں گے اور اسی اعتبار سے ان کے ساتھ معاملہ کریں گے۔
۳۔ آپ کی سواری کے لیے ایک مخصوص ابر ہوگا، جس میں گرج، چمک اور بجلی وغیرہ سب کچھ ہوگی جو بات حضرت ذوالقرنین کو بھی حاصل نہ تھی، آپ اس ابر پر سوار ہوکر مختلف اطراف کا دورہ کریں گے اور دین اسلام کی تبلیغ  کا نظام قائم کریں گے۔
۴۔ آپ کے وجود مبارک کی برکت سے زمین اپنے سارے ذخائر کو اُگل دے گی اور پیداوار میں اس قدر اضافہ ہوگا کہ جو شخص جس قدر مطالبہ کرے گا آواز آئے گی «لے لوخزانہٴ قدرت میں کوئی کمی نہیں ہے»۔پیداوار کا یہ عالم ہو گا کہ اگر کوئی عورت عراق سے شام تک پیدل سفر کرے تو اس کے پاوں کسی خشک زمین پر نہ پڑیں گے۔
۵۔ دنیا میں امن و امان کا وہ دور دورہ ہوگا کہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان بھی کوئی وحشت اور نفرت نہ رہ جائے گی، بچے سانپ بچھو سے کیھلیں گے اور بھیڑ اور بکری ایک گھاٹ پر پانی پئیں گے یہاں تک کہ اگر کوئی عورت عراق سے شام تک سر پر سامان رکھ کر چلی جائے تو کوئی درندہ بھی اذیت نہ کرے گا اور نہ اسے کسی طرح کا خوف ہوگا۔
۶۔ آپ کے ظہور کی برکت سے مخصوص قسم کے خطرناک امراض کا خاتمہ ہو جائے گا، اور صاحبانِ ایمان صحت و سلامتی کی زندگی گزاریں گے۔
۷۔ آپ پر مرور زمانہ اور تغیّرات دہر کا کوئی اثر نہ ہوگا اور سیکڑوں سال کے بعد بھی ۴۰ سال کے جوان کی شکل میں ظہور فرمائیں گے جیساکہ امام رضا(ع) کی روایت میں وارد ہوا ہے کہ کسی شخص نے پوچھا کہ کیا آپ ہی قائم ہیں؟۔۔۔۔۔ تو فرمایا کہ نہیں، تم دیکھتے نہیں ہو کہ میں کس قدر ضعیف و نحیف ہوگیا ہوں اور قائم طویل ترین عمر کے باوجود ۴۰ سالہ جوان کی شکل میں ظہور کریں گے،وہ میری اولاد میں میرا چوتھا وارث ہوگا۔
۸۔ آپ کے پاس تمام انبیاء و اولیاء کی میراث ہوگی،لباس ابراہیم ، عصائے موسیٰ، انگشتری سلیمان، پیغمبر اسلام(ص)، کی زرہ عمامہ و نعلین و لباس،اور ذوالفقار حیدر کرار ۔ اور جب سید حسنی آپ سے دلالت ِ امامت کا مطالبہ کریں گے تو آپ ان تمام تبرکات کو پیش کر دیں گے۔
۹۔ آپ زیر آفتاب سفر کریں گے تو بھی جسم اقدس کا کوئی سایہ نہ ہوگا جس طرح کہ رسول اکرم (ص)کے جسم قدس کا سایہ نہیں تھا۔
۱۰۔ آپ کے نورِ مبارک سے زمین اس قدر روشن ہو جائے گی کہ آفتاب و ماہتاب کے بغیر بھی کاروبار ِ حیات چل سکے گا۔
tvshia


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15