Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185147
Published : 19/1/2017 18:42

اٹلی میں برفانی تودے نے لی30 افراد کی جان

اٹلی میں ابروتزو کے علاقے گرین سسو کے قریب پہاڑوں میں واقع تین منزلہ ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:بی بی سی نے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں ابروتزو کے علاقے گرین سسو کے قریب پہاڑوں میں واقع تین منزلہ ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اٹلی کے علاقے  ابروتزو میں زلزلے کے بعد ہوٹل ریگوپیانو پر ایک برفانی تودہ آن گرا جس نے پورے ہوٹل اور وہاں مقیم کم از کم 30 افراد کو اپنے نیچے دفن کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اٹلی کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید برفباری ہوئی اور گزشتہ روز ابرتزو سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ یہ حادثہ بھی زلزلے کے باعث ہی وقوع پذیر ہوا ہے۔ امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹروں اور خصوصی امدادی گاڑیوں کے ذریعے متاثرہ علاقے میں بجھوایا جاچکا ہے تاہم شدید برفباری کے سبب امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17