Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185150
Published : 19/1/2017 19:25

ناکوں چنے چبوائیں گے کراچی میں دہشتگردوں کو:جنرل قمر جاوید

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے اور کراچی میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔


ولایت پورٹل:ایکسپریس نے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن کے لئے کام کرتے رہیں گے اور کراچی میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد نے ملاقات کی2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کے لئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے ادا نہیں کررہی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں وہابی  دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے۔  شہر میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18