Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185151
Published : 19/1/2017 19:36

مغرب کے مادی تمدن میں عورت کی مشکلات:

مغربی دنیا میں مردوں کے ذریعہ عورتوں پر ظلم و ستم ایک عام مشغلہ ہے:رہبر انقلاب

عصر حاضر میں مغربی دنیا اور ان کے مادّی نظام حکومت میں، عورت کے سلسلہ میں اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود، عورتوں پر مردوں کے ذریعہ سب سے زیادہ ظلم ہوتا ہے، باپ بیٹی پر، بھائی بہن پر اور شوہر بیوی پر ظلم کرتا ہے.


ولایت پورٹل:آج کی دنیا میں کچھ خاص چیزوں کے سلسلہ میں تو حسّاسیت پائی جاتی ہے لیکن شوہر کے ذریعہ عورت کی پٹائی کے بارے میں کوئی حساسیت نہیں پائی جاتی،یوروپ اور امریکہ کے سارے مرد تو نہیں مگر بہت سے مرد بڑی آسانی سے اپنی عورتوں کو زدو کوب کرتے ہیں،دنیا میں مرد کے ذریعہ عورت پر ظلم کئے جانے کے بارے میں کوئی خاص حسّاسیت ہی نہیں پائی جاتی۔انجام دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ و یوروپ میں گھروں کے اندر باپ اور شوہر بڑی آسانی سے اپنے بچوں اور بیویوں پر ظلم کرتے ہیں۔(۱)
ایک ہفتہ قبل کے ہی اعدادو شمار کے مطابق دنیا کی ایک تہائی خواتین مردوں سے پٹائی کھاتی ہیں! یہ رونے کا مقام ہے،یہ اشک بہانے کا مقام ہے، یہ چیز زیادہ تر صنعتی اور فرنگی ممالک میں پائی جاتی ہے۔(۲)
عصر حاضر میں مغربی دنیا اور ان کے مادّی نظام حکومت میں، عورت کے سلسلہ میں اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود، عورتوں پر مردوں کے ذریعہ سب سے زیادہ ظلم ہوتا ہے، باپ بیٹی پر، بھائی بہن پر اور شوہر بیوی پر ظلم کرتا ہے، موجودہ اعداد و شمار کے مطابق اپنی عورتوں، بیویوں، بہنوں یہاں تک کہ بیٹیوں پر سب سے زیادہ وہ مرد ظلم و ستم کرتے ہیں جو مغربی حکومتوں کے زیر سایہ زندگی گذارتے ہیں۔(۳)
..............................................................................................................................................................................................
حوالہ جات:
۱۔صوبہ مازندران کے آئمہ جمعہ و الجماعت سے ملاقات کے دوران خطاب۔۱۲ مئی سن ۱۹۹۰ء۔
۲۔صوبہ یزد کی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کے دوران خطاب۔۳ جنوری سن ۲۰۰۸ء ۔
۳۔خوزستان کی خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب۔۱۰ مارچ سن ۱۹۹۹ء ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15