Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185155
Published : 21/1/2017 15:42

پورپین اسلامی یونین کے اسٹوڈنٹس کے نام پیغام:

رہبر معظم کا اسلامی انجمنوں سے منسلک یورپ میں مقیم طلبا کے نام پیغام

امام خامنہ ای نے فرمایا: "نوجوانی اور طالب علمی" طاقتور قوت محرکہ [Powerful Propellant] کی طرح، اعلی ہدف کے حصول میں انسان کو مدد دیتی ہے؛ آپ عزیزوں سے توقع کی جاتی ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر اثر انداز ہوجائیں اور اپنی زبان اور عمل سے راہ خدا کے راہیوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔


ولایت پورٹل:رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے یورپ میں مقیم طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی اکیاون ویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا:"نوجوانی اور طالب علمی" طاقتور قوت محرکہ [Powerful Propellant] کی طرح، اعلی ہدف کے حصول میں انسان کو مدد دیتی ہے؛ آپ عزیزوں سے توقع کی جاتی ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر اثر انداز ہوجائیں اور اپنی زبان اور عمل سے راہ خدا کے راہیوں کی تعداد میں اضافہ کریں"۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عزیز نوجوان طالبعلموں!
نوجوانی اور طالبعلمی ہر ایک بجائے خود، ایک طاقتور قوت محرکہ [Powerful Propellant] کی طرح، اعلی اہداف کے حصول میں مدد دیتی ہے،آپ ان دو خصوصیات کے ساتھ ساتھ اسلامی انجمنوں کے مؤثر منظومے میں شمولیت کی امتیازی خصوصیت سے بھی بہرہ مند ہیں، [اور یوں] آپ پر حجت تمام ہوچکی ہے، آپ عزیزوں سے توقع، ـ علمی، دینی اور اخلاقی خودسازی سے بڑھ کر،کفر و استکبار کے محاذ کے خلاف غیر متوازن جنگ [Asymmetric warfare] میں خالص اسلام کے لہراتے پرچم کے ساتھ، یہ ہم سب کا فریضہ ہے کہ [ہم میں سے] ہر ایک اسلام کی صحیح معرفت اور اللہ کی صراط مستقیم کا پر برکت چشمہ ہو،پر نشاط، پر امید، اور روشن رہیں  آپ کے پاک دل۔
سید علی خامنہ ای
20 جنوری 2017ء
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23