Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185158
Published : 21/1/2017 16:32

بشار اسد کے بغیر مسئلۂ شام کا کوئی حل نہیں:ترکی کا اعتراف

ترکی نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ صدر بشار اسد کی شمولیت کے بغیر شام کا بحران حل نہیں ہو سکتا۔


ولایت پورٹل:ترکی کے نائب وزیراعظم محمد شمشیک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بشاراسد کو شامل کئے بغیر شام کا بحران حل کرنا ممکن نہیں ہے - انہوں نے اس بات کا کھل کراعتراف کیا کہ علاقے کی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور ترکی اب اس بات پر اصرار نہیں کرسکتا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ہونے والی کوششوں سے بشار اسد کو دور رکھا جائے - ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلو نے بھی واشنگٹن پوسٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قزاقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد شام میں جنگ بندی کو پائیدار بنانا اورحکومت اور مخالفین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا راستہ ہموار کرنا ہے،شام سے متعلق آستانہ مذاکرات تیئیس جنوری کو ہوں گے جن میں پورے شام میں جنگ بندی اور شامی فریقوں کے ہی درمیان مذاکرات کی بحالی جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی،بشاراسد کی موجودگی کی ہی صورت میں شام کے بحران کے حل پر ترک حکام کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس سے پہلے انقرہ نے شام میں دہشت گرد گروہوں کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ شام کا بحران اسی صورت میں حل ہوگا جب بشاراسد اقتدار سے ہٹ جائیں گے –
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20