Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185234
Published : 25/1/2017 8:26

امریکا سعودی اور کویت کو بینچے گا ایک ارب ڈالر کے ہتھیار

امریکا نے سعودی عرب اور کویت کو ایک ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار بینچنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ولایت پورٹل:
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ بہت جلد کانگریس سے اپیل کرے گی کہ وہ  اسلحہ ساز کمپنی لاکھیڈ مارٹین کے تیار کردہ  نگرانی اور جاسوسی  کرنے والے دس بالون فروخت کرنے اور ان بالون کو بخوبی استعمال کرنے کی ٹریننگ دینے کے معاہدے کی اجازت دے دے۔
تخمینے کے مطابق فضا سے نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیت کے حامل ان بالونوں کی مالیت پانچ سو پچیس ملین ڈالر ہوگی۔
امریکا کی وزارت جنگ اور وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس ، کویت کی مسلح افواج کو فروخت کئے گئے آپاچی ہیلی کاپٹروں کی تعمیر اور تعمیرنو کے لئے بھی چارسوملین ڈالر مالیت کے معاہدے پر دستخط کی اجازت بھی دے دے گی۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21