Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185246
Published : 25/1/2017 17:39

13پاکستانیوں کودہشتگردی کے الزام میں گرفتار کرکے آل سعود نے راحیل شریف کو دیا پہلا تحفہ

سعودی پولیس نے دہشت گردی کے شبہے میں 16 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 13 کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔


ولایت پورٹل:سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں شامل 3 مقامی باشندے جب کہ 13 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے گرفتار افراد کا تعلق ان عسکریت پسندوں سے بتایا ہے جنھوں نے چند روز قبل جدہ میں ایک سرچ آپریشن میں پولیس مقابلے کے دوران دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑا لیا تھا،سعودی وزارت داخلہ نے گرفتاریوں سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے تاہم گرفتار شدہ پاکستانیوں کی شناخت سمیت دیگر تفصیلات نہیں دی گئی ہیں بلکہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں حالیہ ہیں جو کہ سیکورٹی آپریشن کے دوران عمل میں آئی ہیں،واضح رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے سیکورٹی آپریشن کے دوران مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے برآمد کیے جانے والے گرنیڈز، دھماکا خیز مواد اور اسلحے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں،خیال رہے کہ دہشتگردی کے عفریت نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،چند روز قبل سعودی وزارت داخلہ نے بیان جاری کیا تھا کہ گزشتہ چند برس کے دوران دنیا کے40 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے5085 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن میں68 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں،دہشتگردی کے الزام میں جیلوں میں قید یا زیر حراست افراد میں سے بعض کو عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16