Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185250
Published : 25/1/2017 19:19

عرب امارات کے شہزادہ ہوں گے ہندوستانی یوم جمہوریہ کی تقریب میں خصوصی مہمان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولیعہد شہزاد محمد بن زائد النہیان نے آج نئی دھلی میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔


ولایت پورٹل:ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے مابین14معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن میں دفاعی صنعت اور دفاعی شراکت کو ادارہ جاتی شکل دینے کے مفاہمت نامے بھی شامل ہيں،دوطرفہ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کو ہندوستان کی ترقی میں بیش قیمت شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے ابوظہبی کے ولیعہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کے دورے کو خصوصی نوعیت کا حامل قرار دیا،نریندر مودی نے محمد بن زائد النہیان کے ساتھ اپنی بات چیت کو انتہائی نتیجہ خیز اور ثمر آور بتاتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ بات چیت میں توانائی اور سرمایہ کاری جیسے کلیدی شعبوں میں پارٹنرشپ کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے کئے جانے والے باہمی فیصلوں کے نفاذ پر توجہ دی گئی،واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولیعہد کل ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ابنا



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16