Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185258
Published : 26/1/2017 7:34

مسلم پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی، ٹرمپ آج حکم نامے پرکریں گے دستخط

امریکا میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے اس حکم نامے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات امریکا کو مزید غیرمحفوظ بنادیں گے۔


ولایت پورٹل:
نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک خصوصی صدارتی حکم نامے پر دستخط کریں گے جس کے تحت شامی پناہ گزینوں اور مسلم ممالک سے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگادی جائے گی جبکہ امریکا کے ساتھ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر بھی شروع کردی جائے گی۔
اس حکم نامے کے بعد ، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن سے آنے والے پناہ گزینوں کو امریکی سرزمین پر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور یہ پابندی ممکنہ طور پر کئی ماہ کےلئے ہوگی،علاوہ ازیں تمام ملکوں سے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں پر کارروائی بھی اس وقت تک کےلئے روک دی جائے گی جب تک امریکی محکمہ خارجہ اور ہوم لینڈ سیکیوریٹی ڈیپارٹمنٹ نئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل نہیں دے دیتے، جو متوقع طور پر بہت سخت ہوں گے۔
گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں آنے والے دن کو «بڑا دن» قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ بہت سی دوسری چیزوں کے علاوہ دیوار بھی تعمیر کریں گے،اندازہ ہے کہ مذکورہ صدارتی حکم نامے کے ذریعے امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کو بھی بے دخل کردیا جائے گا۔
امریکا میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے اس حکم نامے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات امریکا کو مزید غیرمحفوظ بنادیں گے۔
ایک امریکی قانونی ماہر نے متوقع حکم نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ قانونی نقطہ نگاہ سے یہ درست ہے کیونکہ یہ امریکی صدر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے لیکن پالیسی سازی کے تناظر میں یہ خوفناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس وقت پناہ گزینوں کو مدد کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔
سچ ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16