Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185266
Published : 26/1/2017 15:29

تیس ہزار سے زائد سیاسی قیدی ہیں آل سعود کی جیلوں میں:سعودی صہافتی حلقہ

سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جیل میں ایک حکومت مخالف سیاسی سرگرم عمل سعودی نوجوان کی شہادت کے بعد مشرقی سعودی عرب کے عوام نےوسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔


ولایت پورٹل:مشرقی سعودی عرب کے ایک سرگرم عمل نوجوان محمد الحساوی کی شہادت کے بعد العوامیہ کے لوگوں نے اس شہید نوجوان کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر شرکت کی اور آل سعود حکومت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا،سعودی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی حکام نے ایک ہفتے قبل الحساوی کے لواحقین سے رابطہ برقرار کر کے کہا تھا کہ وہ الحساوی کا ذاتی سامان لینے کے لئے جیل پہنچ جائیں،الحساوی کو جولائی دو ہزار بارہ میں معروف عالم دین شہید باقر النمر کی گرفتاری کے بعد کئے جانے والے مظاہرے کے دوران گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا،سعودی عرب کے صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ الحساوی گذشتہ چند ماہ میں چوتھا ایسا شخص ہے جو جیل میں دی جانے والی ایذاؤں کے نتیجے میں شہید ہوا ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے اپنے ملک میں مخالفین کو دبانے اور کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا ہے،اعداو شمار کے مطابق اب تک تیس ہزار سے زائد سرگرم سیاسی کارکن سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22