Friday - 2018 مئی 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185272
Published : 26/1/2017 17:23

ترک فوج نے شمالی شام میں تئیس دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کاکیادعوا

ترکی کی فوج نے شمالی شام میں تئیس داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ولایت پورٹل:انقرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر کے اس گروہ کے چوبیس ٹھکانوں کو تباہ کر دیا،ترک فوج کے اعلان کے مطابق یہ گولہ باری الباب کے علاقے میں کی گئی،واضح رہے کہ ترک فوج نے فری سیرین آرمی کی حمایت میں اور امریکہ کی زیر کمان نام نہاد بین الاقوامی فوج کی ہم آہنگی سے شمالی شام میں اگست دو ہزار سولہ سے فوجی کارروائی شروع کی ہے جبکہ دمشق، شام میں ترکی کی فوجی مداخلت کو اپنے ملک کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے،قابل ذکر ہے کہ ترکی، شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت کے مخالف گروہوں کے حامیوں میں سے ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 مئی 25