Tuesday - 2018 مئی 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185275
Published : 26/1/2017 17:50

حضرت زینب کبری (س)کےمشہور القاب اور عظمت

مشکلات اور سختیوں کے مقابلے میں صبر و استقامت اور خونخوار دشمنوں کے مقابلے میں شجاعت اور دلیری کا مظاہرہ کرنا آپ کی عظمت کے لئے کافی ہے،اخلاق اور کردار کے اعتبار سے عطوفت اور مہربانی کا پیکر ،عصمت اور پاکدامنی کے اعتبار سے حیا و عفت کی مالکہ ہونا آپ کی شرافت اور عظمت کیلئے اہم دلیل ہے۔

ولایت پورٹل:
شریکۃ الحسین ،عالمہ غیر معلمہ شہزادی کے متعلق امام سجاد (ع)نے فرمایا: انت بحمد اللہ عالمة غیر معلمة ، عقیلة قریش ، عقیلة الوحی ، نائبة الزہراء یعنی کربلا میں پنجتن پاک کے نائب موجود تھے جنہوں نے اپنی اپنی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھائی۔
پیغمبر اسلام (ص) کے جانشین ہمشکل پیغمبر جناب علی اکبر(ع)تھے،امیر المؤمنین (ع)کے جانشین علمدار عباس(ع) تھے،حسن مجتبیٰ (ع)کے جانشین قاسم بن الحسن(ع) تھے،اور فاطمہ الزہرا (س)کی جانشین آپ کی بیٹی  حضرت زینب کبریٰ(س)تھیں۔
اور آپ نے اس جانشینی کو اس قدر احسن طریقے سے انجام دیا کہ کربلا میں بھائی کے آخری وداع کے موقع پر اپنی ماں کی طرف سے حلقوم اور گلے کا بوسہ بھی دیا-
حضرت زینب (س) کی شخصیت اور عظمت
۱۔ آپ کا نام وحی کے ذریعہ معین ہوا۔
۲۔ آپ رسول اللہ (ص)کی اولاد میں سے ہیں۔
۳۔ آپ کی مصیبت میں رونا امام حسین (ع) پر رونے کے برابر ہے۔
۴۔ جب بھی امام حسین (ع) کی خدمت میں جاتی تو آپ ان کی تعظیم کیلئے کھڑے ہوجاتے اور اپنی جگہ پر بٹھاتے تھے۔
علامہ محمد کاظم قزوینی لکھتے ہیں کہ زینب (س) میں تمام شرافت و افتخار و عظمت کی علامتیں پائی جاتی تھیں،اگر قانون وراثت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو آپ کی ماں کےسوا دنیا کی کسی بھی خاتون کو وہ شرافت حاصل نہیں،نانا کو دیکھیں تو سید المرسلین، بابا کو دیکھیں تو سید الوصیین، بھائیوں کو دیکھے تو سیدا شباب اہل الجنۃ ، اور ماں کو دیکھیں تو سیدۃ نساء العالمین۔
مشکلات اور سختیوں کے مقابلے میں صبر و استقامت اور خونخوار دشمنوں کے مقابلے میں شجاعت اور دلیری کا مظاہرہ کرنا آپ کی عظمت کے لئے کافی ہے،اخلاق اور کردار کے اعتبار سے عطوفت اور مہربانی کا پیکر ،عصمت اور پاکدامنی کے اعتبار سے حیا و عفت کی مالکہ ہونا آپ کی شرافت اور عظمت کیلئے اہم دلیل ہے!
ذرا سوچئیے! اگر یہ ساری صفات کسی خاتون میں جمع ہو جائیں تو اس کے بارے میں آپ کیا فیصلہ کریں گے؟!
چنانچہ زینب کبری (س) نے  نہضت کربلا میں بہت بڑی ذمہ داری ادا کی لہذا اس عظیم و خطیر ذمہ داری سے  عہدہ برآ ہونے کے لئے آپ نے بچپن ہی سے اپنے کو آمادہ اور تیار کیا۔
tvshia


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 مئی 22