Tuesday - 2018 مئی 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185292
Published : 28/1/2017 6:37

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سابق حکمرانوں جیسی غلطیاں نہ کریں:خطیب جمعہ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نمازجمعہ کے عارضی خطیب نے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے سابق حکمرانوں کی غلطیوں اور اشتباہات کو نہیں دھرانا چاہیئے ۔

ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،تہران میں نمازجمعہ کے عارضی خطیب نے امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے سابق حکمرانوں کی کا اعادہ نہیں کرنا چاہیے۔
خطیب جمعہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے انتخابات میں امریکی عوام کی خدمت کا وعدہ کیا ، تم نے دوسرے ممالک میں عدم مداخلت کا وعدہ کیا ، تم نے امریکا میں ماضی کی خرابیوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے لہذا امریکی عوام نےتمہیں ان وعدوں پر ووٹ دیا ہے تمہیں اپنے ان وعدوں پر عمل کرنا چاہیے اور امریکا کے سابق حکمرانوں کی طرح بد عہدی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
تہران کے عارضی خطیب جمعہ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرکی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی پرسرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے سعودی عرب نے عراق اور شام کو تبادہ و برباد کردیا ہے سعودی عرب افغانستان اور لیبیا میں ہونے والی بربادی کا ذمہ دار ہے لیکن سعودی عرب کے وزیر خارجہ ہمسایہ ممالک میں اپنے سنگین جرائم اور بہیمانہ اقدامات کو چھپانے کے لئے الزام کی انگلی ایران پر اٹھا رہے ہیں جبکہ ایران خطے میں پائدار امن و صلح کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایران کے مثبت اقدامات کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں۔
خطیب جمعہ نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی خدمت کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں اور پلاسکو عمارت جیسے دیگر واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں ٹھوس اقدام عمل میں لائيں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 مئی 22