Sunday - 2018 مئی 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185306
Published : 28/1/2017 17:57

مغرب کے مادی تمدن میں عورت کی مشکلات:

مغربی معاشرہ میں عورت،کسی مقام تک پہونچنے کے لئے اپنی نسوانی کشش کی محتاج ہے:رہبر انقلاب

مغربی دنیا میں عورت کے لئے یہ عام تصور ہے کہ اگر عورت وہ ہے جو مرد کے نفع کے لئے بنائی گئی ہے،یہی وجہ ہے کہ مغربی دنیا میں اگر عورت شناخت پیداکرنا چاہتی ہے یا کسی حیثیت ومقام تک پہنچنا چاہتی ہے تو اسے لازمی طور پر اپنی جنسی کشش و جاذبیت کا سہارا لینا پڑے گا۔

ولایت پورٹل:
پہلے مسئلے کے سلسلے میں کہ جو سماج اور دنیائے زیست میں عورت کا مقام ومرتبہ ہے(اس کو چاہے جس عبارت یا قالب میں بیان کیجئے اور اس کا نام لیجئے)مگر ایک مشکل یہ ہے کہ اس سلسلہ میں تھوڑی کجی پیدا کردی گئی ہے، غیر عادلانہ برتاؤ روا رکھا گیا ہے،انسانیت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے،ایک وہ جو نفع اٹھاتا ہے اور دوسرا وہ ہے جس سے نفع حاصل کیا جاتا ہے،جو فائدہ اٹھا رہا ہے وہ ہے مرد اورجس سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے وہ ہے عورت،یہ مسئلہ دسیوں برس، شاید سو ،ڈیڑھ سو برس کے عرصہ میں درجہ بہ درجہ آہستہ آہستہ، مختلف طریقوں سے،پہلے تو مغربی معاشروں میں اور پھر دیگر معاشروں میں رائج کیا گیا،میں دقیق طور پر اس کی مدت کے بارے میں نہیں بتا سکتا اس لئے کہ یہ تحقیق طلب ہے،عورت کی سماجی حیثیت کی یوں تعریف کی گئی کہ «عورت وہ ہے جو مرد کے نفع کے لئے بنائی گئی ہے،یہی وجہ ہے کہ مغربی دنیا میں اگر عورت شناخت پیداکرنا چاہتی ہے یا کسی حیثیت ومقام تک پہنچنا چاہتی ہے تو اسے لازمی طور پر اپنی جنسی کشش و جاذبیت کا سہارا لینا پڑے گا،یہاں تک کہ رسمی پروگراموں میں بھی عورت کا پہناوا ایسا ہونا چاہیئے کہ وہ نفع اٹھانے والوں یعنی مردوں کے لئے چشم نواز ہو اور کم از کم ان کی آنکھوں کی ہوس کو پورا کرسکے»۔(۱)
...........................................................................................................................................................................................................
حوالہ:
۱۔تاریخ کے موضوع کی ممتاز خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب۔۲۲ مئی سن ۲۰۱۰ء ۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 20