Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185340
Published : 30/1/2017 6:50

ایرانی قوم کو اپنے فداکارجوانوں کے عزم و ہمت پر ناز ہے:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو اپنے بہادر اور فدکار جوانوں کے پختہ عزم وہمت اور شجاعت پر ناز ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں  پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو اپنے بہادر اور فدکار جوانوں کے پختہ عزم  وہمت اور شجاعت پر ناز ہے۔
رہبر معظم نے اپنے پیغام میں فرمایا: پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگيڈ کے جوانوں نے دفاع مقدس کے دوران کی یادوں اور فداکاریوں کو ایک بار پھر زندہ کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ ایران کا مؤمن جوان خطرات کے میدان میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے بھی آمادہ ہے۔
رہبر انقلاب نے اپنے پیغام میں فائر بریگیڈ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا اور اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے ۔
رہبر انقلاب نے فائربریگیڈ کے شہداء کے لواحقین کو بھی تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کےلواحقین کو صبر و تحمل اور اجر مرحمت فرمائے۔
رہبر انقلاب نے پلاسکو عمارت کے حادثے میں خدمات انجام دینے والے تمام اداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے باہمی تعاون کو سراہا۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20