Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185341
Published : 30/1/2017 7:5

بحرینی عوام کی حمایت میں قم کے طلباء اور علماء کا عظیم اجتماع

آیت اللہ جعفرسبحانی نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بزرگ عالم دین کا دفاع جو بحرین میں تشیع کے علمبردار ہیں سب پر واجب ہے۔


ولایت پورٹل:
ایران کے بزرگ مراجع تقلید نے بحرین کے علماء  اور اکثریتی شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے نیز قم کے تمام طلباء اور علماء نے ایک عظیم اجتماع کے دوران احتجاج کیا۔
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے قم میں اپنے درس خارج کی چھٹی کرتے ہوئے بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے اور بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شان میں گستاخی پر مبنی آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود کی حکومتیں صہیونیوں اور برطانوی حکومت کی مدد سے بحرین کی اکثریتی شیعہ آبادی کے قانونی مطالبے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے لیکن ان حکومتوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ بحرینی عوام کی آواز کو نہیں دباسکیں گی۔
ایران کے ایک اور مرجع تقلید آیت اللہ شیخ جعفرسبحانی نے بھی قم میں مقیم بحرینی علماء اور طلباءء کے اجتماع سے خطاب کے دوران بحرینی عوام کے انقلاب کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ بحرینی عوام اپنی قربانیوں اور جانفشانیوں کے بعد اپنے برحق مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب بحرین کا تحفظ کرکے اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور یہ انقلاب، بحرینی عوام میں زندہ و پایندہ رہنا چاہئے۔
آیت اللہ جعفرسبحانی نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بزرگ عالم دین کا دفاع جو بحرین میں تشیع کے علمبردار ہیں سب پر واجب ہے۔
یاد رہے کہ حوزہ علمیہ قم کے علماء اور طلباء نے بھی اتوارکو تمام  کلاسوں کی چھٹی  کرکے مدرسہ فیضیہ میں اجتماع کیا اور بحرینی حکام کے غیر انسانی اقدامات کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ جون میں  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کے آل خلیفہ حکومت کے فیصلے پر بحرین کے اندر، علاقے اور عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے اور بحرینی عوام ، حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مسلسل احتجاج اور اپنے حق کے حصول تک پرامن جد و جہد جاری رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16