Friday - 2018 مئی 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185344
Published : 30/1/2017 15:21

کنیڈا تک پہنچی نسل پرستی کی آگ؛مسجد میں فائرنگ

کینیڈاکےشہرکیوبیک سٹی کی مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں5افراد ہلاک ہو گئےجبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ کینیڈاکےشہرکیوبیک سٹی کی مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں5افراد ہلاک ہو گئےجبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،فائرنگ کا واقعہ کل رات نماز عشاکے وقت پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق3حملہ آوروں نےمسجدمیں فائرنگ کی،فائرنگ کےوقت مسجدمیں40افرادموجودتھے۔ کینیڈین پولیس نے مسجد پر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم پولیس ترجمان نے جاں بحق افراد کی تعداد بتانے سے گریز کیا،امام مسجد ینگی کا کہنا ہے کہ واقعہ ظالمانہ اقدام ہےمسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 مئی 25