Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185357
Published : 30/1/2017 19:11

برطانیہ میں امریکی مصنوعات کے خلاف کمپین

رونالنڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بعد لندن میں امریکی مصنوعات کے بائکاٹ کرنے کی مہم تیزی سے چل پڑی ہے۔


ولایت پورٹل:میٹرو اخبار نے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں ٹرمپ کے خلاف چلنے والی مہم میں انگلینڈ نے بھی حصہ لیتے ہوئے امریکی مصنوعات جیسے فورڈ کمپنی کی گاڑیاں، ایپل کے موبائل،اسٹار باکس کی کافی اور کوکاکولا ڈرنک کے اپنے ملک میں خرید وفروش نہ ہونے کے سلسلہ میں اپنی مہم میں تیز کردی ہے تا کہ ٹرمپ کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ اس کی نسل پرستی،خواتین اور ماحولیات کے خلاف اقدام کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، کمپین چلانے والوں کا کہنا ہے کہ کولاکولا کے استعمال سے جہاں انسان کی صحت پر نہایت ہی برا اثر پڑتا ہے وہیں پر ایک نسل پرست ملک کی مدد بھی ہوتی ہے، مذکورہ اخبار نے یہاں تک لکھاہے کہ مہم چلانے والے کہتے ہیں اصلی دہشتگرد تو صعودی عرب ہے جس نے امریکہ کے نظام کو بگاڑ رکھا ہے لیکن اس پرکوئی پابندی نہیں ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16