Thursday - 2018 مئی 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185372
Published : 31/1/2017 13:47

امریکی پرچم دنیا میں ظلم کی علامت بن گیا:جنرل جعفری

جنرل جعفری نے کہا کہ ایران نے آٹھ سالہ جنگ میں بہترین تجربات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین کامیابیاں بھی حاصل کیں،جنرل جعفری نے کہا کہ ہمیں فوجی علوم کے حصول میں دوسروں کی تقلید کرنے کے بجائے اپنے علمی اور فوجی تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور سپاہ کو انقلابی ذمہ داری کے ادراک کے ساتھ انقلابی عمل بھی کرنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے انقلاب اسلامی کے آثار و برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر انقلاب اسلامی کے اثرات اور تاثیرات نمایاں ہیں،جنرل جعفری نے امام علی (ع) سمینار سے خطاب میں ایام فجر کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے انقلاب اسلامی کی پیشرفت، ترقی اور تحفظ کے سلسلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جنرل جعفری نے عسکری علوم کے حصول کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عسکری علوم کی مختلف قسمیں ہیں جن میں ایک کلاسیک علم ہے جس میں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہمیں جنگ میں کس طرح لڑنا چاہیے۔
جنرل جعفری نے کہا کہ ایران نے آٹھ سالہ جنگ میں بہترین تجربات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین کامیابیاں بھی حاصل کیں،جنرل جعفری نے کہا کہ ہمیں فوجی علوم کے حصول میں دوسروں کی تقلید کرنے کے بجائے اپنے علمی اور فوجی تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور سپاہ کو انقلابی ذمہ داری کے ادراک کے ساتھ انقلابی عمل بھی کرنا چاہیے۔
جنرل جعفری نے کہا کہ اس سے قبل صرف ایران میں امریکہ کے خلاف نعرے لگائے جاتے تھے اور ایران میں امریکی سامراجی پرچم کو نذر آتش کیا جاتا تھا لیکن آج انقلاب اسلامی کی بدولت دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف نعرے لگائے جارہے ہیں اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جارہا ہے کیونکہ امریکی پرچم دنیا میں ظلم کی علامت بن گیا ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 مئی 24