Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185377
Published : 31/1/2017 16:18

ایران نے کیا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ اسرائیل میں مچی کھلی بلی

ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل نے امریکہ سے ایران پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ نے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


ولایت پورٹل:ایران نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تہران کے جنوبی علاقے میں کیا گیا جس میں میزائل نے چھ سو تین میل تک کامیابی سے سفر کیا،میزائیل کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہی مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل نے اس کی سخت مذمت کی ہے،سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ پر زور دیں گے کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں،ذرائع کے مطابق، امریکہ نے بھی اس تجربے پر بحث کرنے کے لئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے،دوسری جانب ایرانی، ان سب باتوں سے بےنیاز اپنی کامیابی پر جشن مناتے ہوئے خدا کے سامنے سجدہ ریز ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22