Sunday - 2018 مئی 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185393
Published : 1/2/2017 7:50

برطانوی عوام نے ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کو لیکر جتائی ناراضگی

برطانوی شہریوں نے پٹیشن میں حصہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے اور ملکہ ایلزبتھ دوئم کے ساتھ کھانے کی دعوت سے دستبردار ہو۔

ولایت پورٹل:
تقریباً 10 لاکھ برطانوی شہریوں نے اُس آن لائن پٹیشن پر دستخط کردیئے ہیں، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی دورے کی دعوت سے دستبردار ہوجائے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے دورے کی دعوت دی تھی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر رواں برس برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے «رائٹرز» کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آن لائن پٹیشن اُس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر نے مہاجرین پر 4 ماہ کے لیے اور شام سے سفر کرنے والے شہریوں سمیت دیگر 6 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی۔
برطانوی شہریوں نے پٹیشن میں حصہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے اور ملکہ ایلزبتھ دوئم کے ساتھ کھانے کی دعوت سے دستبردار ہو۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی حکومت کے سربراہ کے طور پر برطانیہ میں داخل تو ہونے دیا جاسکتا ہے، مگر انھیں ریاستی دورے کی دعوت نہیں دی جاسکتی کیوں کہ یہ ملکہ برطانیہ کی عظمت کے لیے شرمندگی کا سبب بن سکتا ہے،برطانیہ میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کسی بھی غیر ملکی سربراہ کو دورے کی دعوت دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسے برطانوی ملکہ کی جانب سے دورہ کی دعوت دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن پٹیشن پر اب تک 9 لاکھ 30 ہزارافراد نے دستخط کردیئے ہیں، کسی بھی آن لائن پٹیشن پر 10 لاکھ دستخط ہونے کے بعد قانون سازوں کو اس پر لازماً غور اور بحث کرنا ہوتا ہے،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے پروگرام کو 4 ماہ کے لیے معطل کرنے پر برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو اور حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے ارکان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اُدھر لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کاربن کا کہنا ہے کہ ریاست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا سرکاری دورہ فی الحال ملتوی کردینا چاہیئے۔
ابلاغ


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 20