Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185395
Published : 1/2/2017 8:13

میزائلی تجربہ کے لئے ایران کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میزائلوں کے تجربات کو ایران کا مسلّم حق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے دفاع کے سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے میزائلوں کے تجربات کو ایران کا مسلّم حق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے دفاع کے سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ترجمان نے مغربی ذرائع‏ ابلاغ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا میزائل سسٹم صرف دفاعی نوعیت کا ہے اور ایران کے میزائل تجربات بین الاقوامی  قوانین کے مطابق اور ملکی و قومی مفادات کے مطابق ہیں۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کے میزائل ایٹمی ہتھیاروں سے عاری ہیں اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کے لئے نہیں بنائے گئے ہیں اور نہ ہی ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حق میں ہے،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش  کے بجائے ایران کے معمولی میزائلوں پر تشویش ہے اور یہ ان کی دوگانہ، متضاد اور گمراہ کن پالیسیوں کا حصہ ہے لیکن ایران کو اپنے ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

   
   


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22