Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185413
Published : 1/2/2017 18:57

بنگلہ دیش نے کیا روہنگیا مسلمان مہاجرین کوآباد کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ہمسایہ ملک میانمار سے آنے والے ہزاروں روہنگیا مسلمان مہاجرین کو ایک ایسے ویران جزیرے پر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انسانوں کے رہنے کے لیے مناسب نہیں اور جہاں ہمیشہ سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔

ولایت پورٹل:غیر ملکی ذرائع نے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش نے ہمسایہ ملک میانمار سے آنے والے ہزاروں روہنگیا مسلمان مہاجرین کو ایک ایسے ویران جزیرے پر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انسانوں کے رہنے کے لیے مناسب نہیں اور جہاں ہمیشہ سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  تمام تر انتباہ کے باوجود ڈھاکہ حکومت روہنگیا مسلمانوں کو اس دور دراز جزیرے پر بسانے کے متنازع فیصلے کو عملی شکل دینے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ساحلی اضلاع کے حکام پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے اور سرکاری اہلکاروں کو احکام جاری کیے گئے ہیں کہ وہ میانمار کے غیر رجسٹر شدہ شہریوں کی شناخت اور انہیں خلیج بنگال کے تھینگر چار نامی جزیرے پر آباد کرنے میں مدد دیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18