Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185474
Published : 4/2/2017 17:50

ایران پر دباؤ آل سعود اور امریکہ کی مشترکہ پالیسی ہے:سعودی وزیر دفاع کے مشیر

یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان اور سعودی وزیر دفاع کے مشیرجنرل احمد عسیری نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اور رواں برس ایران پر مزید دباؤ بڑھا دیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:بی بی سی نے نقل کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان اور سعودی عرب کے وزیر دفاع کے اعلی مشیر جنرل احمد عسیری نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اور رواں برس ایران پر مزید دباؤ بڑھا دیا جائے گا،احمد العسیری نے ایران کے خلاف فوجی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے پر مبنی بی بی سی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دباؤ میں اضافہ سعودی رعب اور امریکہ کی مشترکہ پالیسی کا حصہ ہے،سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف  سعودی عرب کے بھیانک جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ہمارا مؤقف مضبوط ہے ہم امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔ احمد العسیری نے کہا کہ ایران کے خلاف سعودی عرب امریکہ کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ العسیری نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی رعب کا مشترکہ تعاون جاری رہےگا۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16