Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185489
Published : 5/2/2017 14:34

سعودی عرب کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم کو ریاض آنے کی دعوت

سعودی عرب کے امریکی اور صہیونی نواز بادشاہ شاہ سلمان نے اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ہے۔

ولایت پورٹل:
رائے الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے امریکی اور  صہیونی نواز بادشاہ شاہ سلمان نے اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، سعودی عرب اور اسرائیل کا مشترکہ دشمن ہے۔
اسرائيلی کابینہ کے وزیر«ایوب القراء» کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور امریکہ کے نئے صدرڈونلڈ ٹرمپ  کے دستور پر سعودی عرب کے بادشاہ عنقریب اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیں گے۔ اسرائيلی کابینہ کے وزیر «ایوب القراء» کےمطابق اسرائیل اور سعودی عرب کا ایران کے بارے میں نکتہ نظر مشتر  ہے اور دونوں ممالک ایران کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔
اسرائيلی وزیر کے مطابق اسرائیل خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ ملکر ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکی صدر کی بھر پور حمایت حاصل ہے،اس نے کہا کہ سعودی عرب واحد عربی ملک ہے جو فلسطینیوں کو ان کے مقاصد تک نہ پہنچنے میں اسرائیل کی مدد کرتا رہا ہے اور مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں سعودی عرب کی اسرائيل کے حق میں تلاش و کوشش قابل قدر ہے اس نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اس وقت عرب ممالک کا مسئلہ نہیں رہا اور عربوں کے ایجنڈے سے مسئلہ فلسطین محو ہوگيا ہے۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18