Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185501
Published : 5/2/2017 19:12

مغرب کے مادی تمدن میں عورت کی مشکلات:

حجاب پر پابندی،مغرب میں دم توڑتی آزادی کا ثبوت ہے:رہبر انقلاب

ایسے لوگوں کی منطق ایسی برف کی طرح ہے جو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے معنوی و روحانی خورشید کے مد مقابل پگھل جاتی ہے اور اپنے وجود سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔

ولایت پورٹل:
حجاب پر پابندی، عورتوں کے سلسلہ میں یوروپ میں ڈیمو کریسی، آزادی اور لوگوں کے جذبات کی پامالی کی دلیل ہے،وہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں،وہ لوگ ڈیموکریسی، آزادی اور لوگوں کے آراء و نظریات کا بالکل بھی احترام نہیں کرتے،اس کی مثال بعض یوروپی ممالک کے تعلیمی مراکز میں حجاب پر پابندی ہے،وہ باپردہ طالبہ کو اپنے حجاب یا اسکارف کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت تک نہیں دیتے۔
مغرب کی انتہائی کمزور منطق
طول تاریخ میں، چاہے وہ قدیم جاہلیت کا دور ہو یا بیسویں صدی کی جاہلیت کا دور ہو، جن لوگوں کی یہ کوشش رہی ہے کہ عورت کو ذلیل و رسوا کریں، دنیوی و ظاہری زرق و برق اور بناؤ سنگھار کی دلباختہ کے طور پر اسے متعارف کرائیں، اسے فیشن، آرائش و زیبائش اور سونے چاندی میں مصروف رکھیں، اسے اپنی دنیوی لذتوں کی تکمیل کا ایک وسیلہ سمجھیں اور اپنے خیالات کوعملی جامہ پہنائیں، ان کی منطق ایسی برف کی طرح ہے جو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے معنوی و روحانی خورشید کے مد مقابل پگھل جاتی ہے اور اپنے وجود سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18