Wed - 2019 January 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185529
Published : 7/2/2017 14:26

رہبر انقلاب سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں کی ملاقات:

امریکی پابندیاں ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب نے نئے امریکی صدر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آمریکا اپنا مقصد پورا نہیں کرسکا اور کوئی بھی دشمن ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق،ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں نے امام خمینی (رہ) کے ساتھ فضائی فوج کی تاریخی بیعت کے سالگرہ اور ایران کے «یوم فضائیہ» کے موقع پر آج صبح (19 بھمن بمطابق 07 فروری کو) رہبر انقلاب سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔
اس ملاقات میں ایران کی فضائیہ کے کمانڈر، افسر، پائلٹ، اور خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے اہلکار شامل تھے۔
رہبر انقلابکے ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے خطاب کے اہم ترین عناوین درج ذیل ہیں:
امریکہ کے نئے صدر کہتے ہیں کہ ہمیں اوباما کا شکریہ ادا کرنا چاہئے! کیوں؟ داعش، عراق اور شام میں آگ اور ایران میں شمسی سال 1388 میں ہونے والے فتنے کی کھلم کھلا حمایت کی خاطر؟ وہی تھے جنہوں نے ایرانی قوم پر اپاہج کردینے والی پابندیاں لگائیں؛ البتہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے اور کوئی بھی دشمن ایرانی قوم کو اپاہج نہیں کرسکتا۔
ٹرمپ کہتے ہیں کہ مجھ سے ڈرئیے! نہیں؛ ایرانی قوم اس دھمکی کا جواب انقلاب اسلامی کے پرشکوہ سالگرہ کے موقع پر 22 بھمن (10 فروری) کو دے گی اور پتہ چل جائے گا کہ ایرانی قوم اس دھمکی کے مقابلے میں کیا موقف اختیار کرتی ہے۔
یہ شخص (ٹرمپ) جو آئے ہیں، ان کا شکریہ! شکریہ اس لئے کہ ہماری زحمت کو کم کردیا؛ امریکہ کے اصل چہرے کو دکھا دیا،وہ جو ہم گزشتہ 35 سال سے کہہ رہے تھےکہ امریکی انتظامیہ کے اندر سیاسی، اقتصادی، اخلاقی اور سماجی کرپشن موجود ہے،یہ جناب آئے اور انتخابات کے دوران اور اس کے بعد سب کچھ آشکار کردیا،ابھی بھی یہ جو کام کررہے ہیں، پانچ سالہ بچے کو ہتھکڑیاں لگاتے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ میں انسانی حقوق کے معنی کیا ہیں۔
یہ بیان جاری ہے۔۔۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2019 January 16