Friday - 2019 January 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185530
Published : 7/2/2017 14:38

امریکہ کی حالیہ ساری جنگیں،عالم اسلام کے خلاف کھلی دشمنی ہیں: فضل الرحمٰن

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ اسلام کے خلاف بے جا پروپگنڈہ نہ کریں۔

ولایت پورٹل:
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے ثابت ہوگیاہے کہ امریکی جنگ عالم اسلام کے خلاف تھی، انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کی دعوت دیتا ہے اور ہر قسم کے غیر اخلاقی اور غیر انسانی کام سے دوررہنے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسزنے چھرے والی بندوقوں سے فائر کرکے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی چھینی،ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا حوصلہ آج بھی نہیں ٹوٹا بلکہ مزید بڑھ گیا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2019 January 18