Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185547
Published : 8/2/2017 8:12

غزہ پر حملہ کرنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے:حماس

خیال رہے کہ پیر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے یکے بعد دیگرے 19 حملے کیے،ان میں 15 فضائی حملے صرف ایک ہی مکان پر کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں،صہیونی فوج نے مشرقی غزہ کے الخزاعہ قصبے کو بمباری سے نشانہ بنایا،اس کے علاوہ دو فضائی حملے الطاقہ اور دو جبل الریس میں کیے گئے۔

ولایت پورٹل:
مقبوضہ بیت المقدس پیر کی شام اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر یکے بعد دیگرے 19 فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں،دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس،نے اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ پر اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کا حملہ نہتے شہریوں پر دشمن کی کھلی جارحیت ہے اور اس پر خاموش نہیں رہیں گے،حماس دوسری فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔
حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے کہا کہ ان کی جماعت غزہ پٹی پر گذشتہ روز کی اسرائیلی بمباری کے نقصانات کی لسٹ تیار کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری کا جواب دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ مل کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پیر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے یکے بعد دیگرے 19 حملے کیے،ان میں 15 فضائی حملے صرف ایک ہی مکان پر کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں،صہیونی فوج نے مشرقی غزہ کے الخزاعہ قصبے کو بمباری سے نشانہ بنایا،اس کے علاوہ دو فضائی حملے الطاقہ اور دو جبل الریس میں کیے گئے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21