Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186326
Published : 24/3/2017 18:4

صنف نسواں کے مسائل،ہر تمدن ،ہر معاشرہ اور ہر ملک کے بنیادی مسائل میں سے ہیں:رہبر انقلاب

صنف نسواں کا موضوع ہر سماج کی بنیادی ترین ضرورت،صنف نسواں کے مسائل جو ایک بحران کی شکل اختیار کرچکے ہیں، ہر تمدن، ہر معاشرہ اور ہر ملک کے بنیادی مسائل میں سے ہیں،آپ نے ان مسائل کے جزئیات،نشیب وفراز اور اہم سرخیوں تک دسترسی حاصل کرلی ہے لہذا اس سلسلہ میں مزید غوروخوض کی ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:صنف نسواں کا موضوع ہر سماج کی بنیادی ترین ضرورت،صنف نسواں کے مسائل جو ایک بحران کی شکل اختیار کرچکے ہیں، ہر تمدن، ہر معاشرہ اور ہر ملک کے بنیادی مسائل میں سے ہیں،آپ نے ان مسائل کے جزئیات،نشیب وفراز اور اہم سرخیوں تک دسترسی حاصل کرلی ہے اور اس سلسلہ میں غوروخوض کیا ہے۔(۱)
صنف نازک دنیائے فکر و نظر کا اہم اور قابل توسیع مسئلہ
عورت اور گھرانہ کے موضوع پر جتنا بھی کام آپ کے یا دوسروں کے ذریعہ انجام پایا ہے اس کے باوجود یہ موضوع اسی طرح اہم، لائق بحث و گفتگو اور نظریاتی دنیا میں قابل توسیع ہے۔
موضوع نسواں کی بے پناہ اہمیت اور اس سے بے توجہی کے یقینی نقصانات
میری نظر میں عورت کا کردار جتنا مستحکم ہے اتنا ہی بہتر ہے،عورتیں مظلوم ہیں،میں نے خواتین کے سلسلہ میں کافی گفتگو کی ہے،یقینا، موضوع نسواں بہت اہم ہے،بعض افراد اتنے غافل ہیں کہ اس موضوع کو صرف ایک نمائشی مسئلہ کی شکل میں دیکھتے ہیں جس پر گفتگو کرنا ایک فیشن بن چکا ہے،فیمینزم اور مغربی نظریات تو درکنار ابھی خود گھر اور معاشرہ میں عورت کے کردار اور اس کی قدرومنزلت وغیرہ پر بھی کم روشنی ڈالی گئی ہے،جس کے نقصانات بھی قابل مشاہدہ ہیں۔(۲)
حوالہ جات:
۱۔ایران کی ممتاز خواتین سے خطاب۔۲۲ مئی ۲۰۱۱ء۔
۲۔ریڈیو،ٹیلی ویژن کے ڈائرکٹروں سے ملاقات کے دوران خطاب۔۴ فروری ۲۰۰۳ء۔
 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20