Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186347
Published : 26/3/2017 16:52

ہندوستان میں عشق اہلبیت ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے:نمائندہ ولی فقیہ

ہندوستان میں موجود ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام مہدی مہدوی پور نے کہا: شمال سے لے کر جنوب تک پورے ہندوستان میں اہلبیت علیہم السلام کے عاشق پھیلے ہوئے ہیں۔


ولایت پورٹل:حجت الاسلام مھدوی پور آج ریاست راجستان کے شہر اجمیر میں تارہ گڑھ میں شہید میرن حسین مشہدی  کی درگاہ  میں حاضری دی اور وہاں کے مؤمنین کی خدمت میں رہبر معظم کا سلام پہنچایا اور اس درگاہ کی تعمیر کے سلسلہ میں مؤمنین کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے اپنے جیب سے پیسہ لگا کر اس روضہ کی عالی شان عمارت تعمیر کی ہے،نمائندۂ ولی فقیہ نے اس درگاہ اور استانۂ قدس رضوی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کی تجربوں سے استفادہ کرنے کی مانگ کی اور کہا: خواجہ معین الدین چشتی اور دیگر علمائے کرام جو ایران نے ہندوستان ہجرت کرکے آئے ہیں انھوں نے یہاں معونویت اور عشق اہلبیت کے چراغ روشن کیے،اس پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب غلام رضا انصاری بھی موجود تھے،انھوں نے شہید میرن صاحب کے بارے میں اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا: یہ عظیم ہستی ایران سے اجمیر شریف میں کافی برکتیں لے آئی ہے۔
ایسنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15