Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186361
Published : 27/3/2017 13:30

یمن میں سعودی،امریکی استبداد کے خلاف عوامی سنامی

یمنی عوام نے سعودی عرب کی یمن پرجارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر عظیم ریلی کا اہتمام کیا ہے اور سعودی بربریت کے خلاف یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کو سراہا ہے۔

ولایت پورٹل:العہد کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے  سعودی عرب کی یمن پرجارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر عظیم ریلی کا اہتمام کیا ،اور سعودی بربریت کے خلاف یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کو سراہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے السبعین اسکوائر یمنی عوام نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر سعودی عرب کا بھر پور مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یمنی حکومت کے وزیر اوقاف اور ارشاد شرف القلیصی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام ملک کے دفاع ، استقلال اور آزادی کے لئے ہر قسم کی فداکاری اور قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے، اس نے کہا کہ ہم حریت پسند ہیں اور ہم امریکی اور سعودی عرب کے استبداد کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15