Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186374
Published : 28/3/2017 6:2

اسماعیل ھنیہ سمیت حماس کی اعلٰی قیادت کو اسرائیل نے دی قتل کی دھمکی

اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حماس کی صف اول کی قیادت ہمارے نشانے پر ہے اور ہم حماس کے بڑے بڑوں کو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں،انہوں نے حماس کے سینیر راہنما اسماعیل ھنیہ سمیت دیگر مرکزی قائدین کو قاتلانہ حملوں میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔


ولایت پورٹل:اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی مرکزی قیادت کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے کی دھمکی دی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت حماس کو کچلنے کے لیے گذشتہ ایک سال سے نئی حکمت عمل مرتب کررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حماس کی صف اول کی قیادت ہمارے نشانے پر ہے اور ہم حماس کے بڑے بڑوں کو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں،انہوں نے حماس کے سینیر راہنما اسماعیل ھنیہ سمیت دیگر مرکزی قائدین کو قاتلانہ حملوں میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
لائبرمین کا یہ بیان اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے نقل کیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق لائبرمین کا کہنا ہے کہ جون 2016ء کے بعد سے حکومت حماس کو کچلنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی پر غور کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ جو کوئی غزہ کے بارے میں ہماری پالیسی کو دیکھنا چاہتا ہے ہم اسے بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہماری پالیسی ذمہ دارانہ، ناقابل تغیر اور مضبوط ارادوں پر مبنی ہے۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق لائبرمین نے یہ بیان غزہ سے فلسطینی علاقوں تک کھودی گئی 15 سرنگوں کی موجودگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاری کیا،انہوں نے کہا کہ غزہ سے سنہ 1948ء کے علاقوں میں کسی سرنگ کی موجودگی کا سراغ نہیں ملا،اگر ایسی سرنگیں کھودی گئی ہیں تو بھی ان کی تعداد بہت کم ہوگی۔
لائبرمین سے پوچھا گیا کہ آپ نے کہا تھا کہ وزارت دفاع کا عہدہ سنھبالنے کے بعد حماس کے سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر قاتلانہ حملے میں شہید کیاجائے گا، انہوں نے جواب دیا کہ ھنیہ سمیت اسرائیل کے دشمن عناصر کو کسی بھی وقت ہٹ کیا جاسکتا ہے۔
ابلاغ

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13