Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186375
Published : 28/3/2017 6:18

ہمارے ہی ہاتھوں ہوگا داعش کا خاتمہ:حیدرالعبادی

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ داعش کی شکست یقینی ہے اور عراق بہت جلد اس کا کام تمام کر دے گا۔

ولایت پورٹل:عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے اور جیسا کہ واضح ہے، امریکی حکومت کے پاس ابھی کوئی تیارہ شدہ منصوبہ نہیں ہے۔
حیدرالعبادی نے کہا کہ عراق میں داعش کے خلاف فوجی کارروائیاں کارآمد رہی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی داعش پر فتح حاصل ہوجائے گی۔
عراقی وزیر اعظم نے داعش کی شکست کے بعد بھی عراق میں داعش کی آئیڈیالوجی اور اس دہشت گرد گروہ کے انتہاپسندانہ نظریات کے اثر و نفوذ کی بابت بھی خبردار کیا۔
اس سے قبل عراقی وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے کہا تھا کہ داعش قتل و غارت گری کا جو کلچر پھیلا رہا ہے اگر اس کا مقابلہ نہ کیا گیا اور اس کے دہشت گردانہ نظریات کو جڑ سے ختم نہ کیا گیا تو دہشت گردی کے بنیادی عوامل دنیا کے لئے حقیقی خطرہ بنیں رہیں گے۔
سحر
 




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16