Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186402
Published : 29/3/2017 15:52

فلسطین عالم اسلام کا پہلا موضوع ہے:امام خمینی

دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے’’فلسطینی جوان‘‘کے موضوع پر کانفرانس منعقد ہوئی۔


ولایت پورٹل:دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقفتی اتاشی اور فلسطین ایران دوستی کمیٹی کے تعاون سے یہاں کے البعث ہال میں فلیسطینی جوان کے موضوع پر ایک کانفرانس منعقد ہوئی  جس میں تلاوت قرآن کے بعد ایراننشام اور فسطین کا قومی ترانہ پڑھا گیا،اس کے بعد کانفرانس کے صدر نے تقریر کرتے ہوئے کہا:صہیونی پروپگنڈوں کو ختم کرنے میں جوانوں کا اہم رول ہے اور فلسطین دنیا کے آزاد لوگوں  کا قبلہ تھا اور ہمیشہ رہے گا،کانفرانس کے دوسرے مقرر اسلامی جمہوریہ کی فرہنگی اتاشی کے سربراہ جناب نجاریان زادہ تھے جنہوں نے اپنی تقریر میں کہا:ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے پہلے دن ہی ہر طرح سے فلسطین کی حمایت شروع کردی ہم نے فوراً اسرائیل کی سفارت سے صہیونیوں کو نکال کر اس عمارت کو فلسطین کے حوالہ کردیا اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا:فلسطین عالم اسلام کا پہلا موضوع ہے،اس کے بعد کئی دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔
رسا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13