Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186418
Published : 1/4/2017 12:36

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس سعودی جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش:یمنی وزیر خارجہ

یمن کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے حالیہ سربراہی اجلاس کو یمن پر سعودی عرب کے حملوں اور جرائم پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش سے تعبیر کیا ہے۔


ولایت پورٹل:
یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ ہشام الشرف نے جمعے کو العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اردن میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کو سب کے لئے مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ اس اجلاس میں ایسے عالم میں امن و صلح کی بات گئی ہے کہ ان کی کارروائیاں اور زبان یمن میں جارح سعودیوں کے جرائم کی حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔
یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس سے نہ صرف یمن کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ اس نے امن کی جانب ہر طرح کی پیشرفت کو ختم کر دیا،ہشام الشرف نے کہا کہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے شرکاء نے خلیج فارس کے ممالک کے منصوبے کی ایسے عالم میں حمایت کی کہ یہ منصوبہ یمن کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے پر سعودی جنگی طیاروں کی پہلی بمباری میں ہی دم توڑ گیا۔
عرب لیگ کا اٹھائیسواں سربراہی اجلاس بدھ کو اردن کے بحرالمیت علاقےمیں منعقد ہوا تھا،سعودی عرب امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزارپندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے، گذشتہ دوبرسوں سے جاری سعودی حملوں میں اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ بے گناہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12