Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186429
Published : 2/4/2017 18:50

مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانا صہیونیوں اور اسلام دشمن طاقتوں کو فائدہ پہنچانا ہے:مولانا کلب جواد

مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری حجت السلام والمسلمین مولانا کلب جواد صاحب نے اسلامی ممالک کے دمیان اختلاف کو بیرونی طاقتوں کے ان پر مسلط ہونے کا اہم سبب قرار دیا۔


ولایت پورٹل:مولانا کلب جواد نے نئی دلی میں منعقد ہونے والی وحدت کانفرانس  سے خطاب کرتے ہوئے کہااسلامی ممالک میں اتحا د اور تفرقہ اندازی سے پرہیز آج کی اہم ضرورت ہے ، انھوں نے کہا : مغربی ممالک  نہ صرف یہ کہ اسلامی ممالک  میں ہونے والے دہشگردانہ حملوں کی مذمت نہیں کرتے بلکہ مستقیم یا غیر مستقیم طریقوں سے ان کی مدد بھی کرتے ہیں ،انھوں نے دہشگردوں کی حمایت کرنے والے  وہابی مفتیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: یہ لوگ اسلام دشمن طاقتوں کےآلۂ کار ہیں  جو اسلام کو تقصان پہنچانے میں ان کی مدد کررہے ہیں ، ان طاقتوں کو اسلامی ممالک کے اتحاد سے بہت زیادہ خوف ہے اور یہ فلسطین کی طرف عام  ذہنوں کو منحرف کرنے کے لیے  علاقہ میں دہشتگردی کر رہے ہیں ، واضح ہو کہ آج نئی دلی کے امامیہ ہال میں  کرگل اسٹوڈنٹ یونین کی طرف سے وحدت کے موضوع پر ایک کانفرانس منعقد ہوئی جس میں ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ جناب حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کے علاوہ ہندوستان کے علماء اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔
ایرنا







آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15