Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186446
Published : 4/4/2017 5:51

ایک بار پھر صہیونی انتہا پسندوں نے کیا مسجد الاقصی پر حملہ

درجنوں صہیونی انتہاپسندوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے لیے قابل احترام مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، اسّی سے زائد صہیونی انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی شیلٹر میں، مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے اورانہوں نے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
دوسری جانب القدس ریسرچ سینٹر کے مطابق رواں سال مارچ کے دوران صہیونی انتہا پسندوں نے ایک ہزار سات سو بیاسی بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران، نوسو ساٹھ بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی گئی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خادمین اور محافظین بھی صہیونیوں کے تشدد سے محفوظ نہیں رہے اور اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ کے دوران مسجد الاقصی کے پندرہ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13