Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186469
Published : 4/4/2017 18:17

معصومین(ع) کی نظر میں غور و فکر کی اہمیت

امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:غوروفکر کرنا نیکی اور اس پر عمل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔


ولایت پورٹل:قارئین کرام!جس طرح اللہ تبارک و تعالیٰ کا کلام عالمین کے لئے نور و ہدایت ہے اسی طرح معصومین علیہم السلام کا نورانی کلام بھی بشریت کی ہدایت و نجات کا ذریعہ ہے،جس طرح قرآن مجید کے دامن میں علم و حکمت کے بے شمار چشمے بہتے ہیں اسی طرح معصومین علیہم السلام کا کلام ان چشموں میں مزید روانی پیدا کرتا ہے،آئیے غور و فکر کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے لئے ہم آپ کی خدمت میں گلشن عصمت کے چنندہ پھول پیش کررہے ہیں۔
۱۔عَنْ اَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ عَلَیْهِ السَّلَامُ: قَالَ: اَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ اِدْمَانُ التَّفَکُّرِ فِی اللّٰہِ وَفِیْ قُدْرَتِهٖ۔
ترجمہ:امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: بہترین عبادت، خدا اور اس کی قدرت میں غوروفکر کرنا ہے۔(الکافی:۲؍۵۵، الوسائل:۱۱؍۵۲،البحار:۷؍۳۲۱)
۲۔عَنْ الصَّادِقِ عَلَیْهِ السَّلَامُ: تَفَکُّرُ سَاعَةٍ خَیْرٌ مِنْ عِبَادَۃِ سَنَةٍ۔
ترجمہ:امام جعفر صادق علیہ السلام  نے فرمایا: تھوڑی دیر غوروفکر کرنا سال کی عبادت سے افضل ہے۔(البحار،۷۱؍۳۲۷،تفسیر نورالثقلین،۲؍۴۹۳)
۳۔عَنْ عَلِیٍّ  عَلَیْهِ السَّلَامُ: اَلْفِکْرُ فِی الْعَوَاقِبِ یُنْجِیْ مِنَ الْمَعَاطِبِ۔
ترجمہ:امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا: انجام کے سلسلے میں غوروفکر کرنا ہلاکت سے بچاتا ہے۔(غررالحکم؍۵۴)
۴۔عَنِ الرِّضَا عَلَیْهِ السَّلَامُ: لَیْسَ الْعِبَادَۃُ کَثْرَۃُ الصَّلٰوۃِ وَالصَّوْمِ اِنَّمَا الْعِبَادَۃُ التَّفَکُّرُ فِی اَمْرِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔
ترجمہ:امام رضا علیہ السلام  نے  ارشاد فرمایا: کہ نماز وروزہ کی کثرت عبادت نہیں ہے،بلکہ امر الٰہی میں غوروفکر کرنا عبادت ہے۔(الوسائل،۱۱؍۱۵۳،الکافی،۲؍۵۵،البحار،۷۱؍۳۲۲)
۵۔قَالَ اَبُوْ عَبْدِ اللّٰہِ عَلَیْهِ السَّلَامُ: التَّفَکُّرُ یَدْعُوْا اِلَی الْبِرِّ وَالْعَمَلِ بِهٖ۔
ترجمہ:امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: غوروفکر کرنا نیکی اور اس پر عمل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔(وسائل الشیعة،۱۱؍۱۵۳)



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14