Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186478
Published : 5/4/2017 7:20

صہیونی فوج کے ہاتھوں کئی فلسطینیوں کے رہائشی مکانات مسمار

صہیونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے پانچ رہائشی مکانات کو منہدم کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:خبروں کے مطابق، صہیونی فوجی منگل کی صبح مشرقی بیت المقدس کے علاقے زعیم ٹاؤن میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کے پانچ مکانات کو سامان سمیت منہدم کردیا۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کی تعمیر کی غرض سے انہدامی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے بھی ایک نسل پرستانہ اقدام کے تحت صہیونی بستیوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کے مکانات مہندم کرنے کا بل  ابتدائی طور پر منظورکرلیا ہے۔
اس بل کو بدھ کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا اور آئندہ چھے ماہ بعد اس بل پر عملدرآمد شروع ہوگا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13