Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186508
Published : 6/4/2017 5:52

امریکی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر شمالی کوریا نے کیا بلاسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ

یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک جانب جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان جنوبی کوریا میں مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف ہیں دوسری طرف اور آج کو فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے رکھتے ہوئے اور امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کی دھمکیوں کو ٹھوکر پر رکھتے ہوئے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
امریکی فوج نے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ساحلی شہر سنپو کے قریب ایک اڈے سے میزائل فائر کیا جو بحیرہ جاپان میں گرا۔
یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب آ ج جمعرا ت کو امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے۔
وائٹ ہاﺅس کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنما دیگر امور کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر بھی گفتگو کریں گے۔
ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد چینی اور امریکی صدور کے درمیان یہ پہلی براہ راست ملاقات ہے۔
اس سے قبل دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سب سے اہم شمالی کوریا کا مسئلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ سمیت کئی عالمی طاقتوں کی بھرپور مذمت، دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائیل کے کامیاب تجربات جاری ہیں۔
شمالی کوریا مذکورہ تجربات کو اپنا حق مانتا ہے اور ان سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11