Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186523
Published : 6/4/2017 16:31

مغربی ممالک دہشتگردی کے سب سے بڑے حامی:شامی صدر

شام کے صدر بشار اسدنے کہا: جہاں ایران ،روس اور حزب اللہ نے ہماری حمایت کی ہے وہیں مغربی ممالک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ ایک گولی بھی نہیں چلائی ہے بلکہ الٹی دہشتگردوں کی حمایت ہی کی ہے۔


ولایت پورٹل: راہ مبین نے نسیم  کےحوالہ سے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شامی صدر نے کہا:اگر ہمارے حکومت شام کی پوری ملت کی نمائندہ نہ ہوتی  تو اس جنگ میں شامی قوم ایک نہ ہوتی جس کی وجہ سے گذشتہ سالوں کی بہ نسبت  اس وقت ہمیں جنگ کے خاتمہ کی زیاد ہ امید ہے ،اگر کسی نے ہماری مدد کی ہے تو وہ ایران ،روس اور حزب اللہ ہیں  اس کے برعکس مغربی ممالک دہشتگردی کے خلاف صرف اعلان جنگ ہی کرتے رہ گئے  اور ایک گولی بھی نہیں چلائی بلکہ ان کی حمایت ہی کی ہے،بشار اسد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم ہمیشہ سے مذاکرات کے حامی رہے ہیں اور آج بھی ہیں  لیکن دہشتگرد مغربی ممالک ،سعودی عرب اور ترکی کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتے ہیں اور جنگ کے علاوہ کسی بات پر تیار نہیں ہوتے۔
راہ مبین




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17