Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 186704
Published : 16/4/2017 18:14

اسلامی معاشرہ میں خواتین کے حقوق:

خواتین بھی اسلام کے فردی و اجتماعی نظام میں مردوں کے مساوی ہیں:رہبر انقلاب

صدرِ اسلام میں حجاب کے تحفظ اور اسلامی تربیت کے ساتھ میدان جنگ میں خواتین کی موجودگی ابتدائے اسلام میں،میدان جنگ میں زخمیوں کی مرہم پٹی کے علاوہ، خواتین نقاب کے ساتھ اس دور کی سخت ترین جنگوں میں تلوار بھی چلاتی تھیں! اور دوسری طرف اندرون خانہ اپنے بچوں کو بھی آغوش میں لے کر اسلامی تربیت کے زیور سے مزین کرتی تھیں،اپنے حجاب اور پردہ کا بھی پورا خیال رکھتی تھیں،اس لئے کہ یہ چیزیں ایک دوسرے سے تضاد نہیں رکھتی ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلام ،حق بیعت و مالکیت اور سیاسی و اجتماعی میدانوں میں عورت کی موجودگی کے حق کی تائید کرتا ہے۔
اسلام میں عورت کے ذریعہ بیعت، اس کی مالکیت اور سیاسی و اجتماعی میدانوں میں اس کے وجود و حضور کا حق ثابت شدہ ہے:«اِذَا جَائکَ الْمُؤْمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ عَلٰی أَنْ لَایُشْرِکْنَ بِاللّٰهِ»۔(۱)
عورتیں حضور اکرم(ص)کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ(ص) کی بیعت کیا کرتی تھیں،پیغمبر اکرم(ص)نے یہ نہیں فرمایا کہ مرد آئیں اور بیعت کریں اور پھر ان کا اتباع کرتے ہوئے عورتیں بھی وہی قبول کرلیں جو انہوں نے قبول کیا ہے،نہیں!
بلکہ فرمایا:عورتیں بھی بیعت کریں،وہ بھی اس حکومت اور اس سیاسی و اجتماعی نظام کو قبول کرنے میں برابر کی شریک رہیں،مغربی لوگ اس سلسلہ میں اسلام سے تیرہ سو برس پیچھے ہیں اور اس کے باوجود عجیب و غریب دعوے کرتے ہیں،مالکیت کے سلسلہ میں بھی ایسا ہی ہے اور دیگر تمام اجتماعی و سیاسی مسائل میں بھی یہی بات ہے۔(۲)
صدرِ اسلام میں حجاب کے تحفظ اور اسلامی تربیت کے ساتھ میدان جنگ میں خواتین کی موجودگی    ابتدائے اسلام میں،میدان جنگ میں زخمیوں کی مرہم پٹی کے علاوہ، خواتین نقاب کے ساتھ اس دور کی سخت ترین جنگوں میں تلوار بھی چلاتی تھیں! اور دوسری طرف اندرون خانہ اپنے بچوں کو بھی آغوش میں لے کر اسلامی تربیت کے زیور سے مزین کرتی تھیں،اپنے حجاب اور پردہ کا بھی پورا خیال رکھتی تھیں،اس لئے کہ یہ چیزیں ایک دوسرے سے تضاد نہیں رکھتی ہیں۔(۳)
...........................................................................................................................................................................................................
حوالہ جات:
۱۔الممتحنہ:۱۲۔
۲۔خواتین کے عظیم اجتماع سے خطاب۔۲۱ ستمبر ۲۰۰۰ء۔
۳۔خوزستان کی خواتین کے اجتماع سے خطاب۔۱۰ مارچ ۱۹۹۷ء۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18